نئی دہلی ،23؍اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے وزیر اعظم کی صلاح پر جمعرات کے روز ارون جیٹلی کو پھر سے وزارت خزانہ اور کارپوریٹ معاملوں کی وزارت کی ذمہ داری سونپنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح ہو کہ گذشتہ تین ماہ سے بیمار ہونے کی وجہ سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی چھٹی پر تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں 14مئی سے ریلوے وزیرپیوش گوئل وزارت خزانہ کی اضافی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔